Friday, August 29, 2014

ورزش کا بھر پور فائدہ اٹھانے کےلئے مفید مشورے

ورزش کا بھر پور فائدہ اٹھانے کےلئے مفید مشورے

 جسم کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے نوجوانوں کی طرف سے جم جانے کا رجحان بہت زیادہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور اس مقصد کے حصول میں سب سے اہم کردار خوراک نے ادا کرنا ہوتا ہے، لیکن جمنازیم جانے والے اکثر افراد اس معاملہ میں آگاہی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، تیراکی، جاگنگ اور بائیکنگ کے دوران انسانی جسم کاربوہائیڈریٹس کو بطور ایندھن استعمال کرتا ہے اور جیسے ہی ورزش یا سخت کام کے دورانیہ میں اضافہ ہوتا ہے تو جسم فیٹس کو خارج کرنا شروع کر دیتا ہے، تو یوں بھاری مشقت کے لئے سب سے زیادہ ضرورت کاربوہائیڈریٹس کی ہوتی ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بہت زیادہ مشقت یا ورزش سے پہلے، درمیان اور بعد میں آپ کو کیا کھانا یا پینا چاہیے۔

سخت ورزش سے قبل:
جب آپ سخت مشقت کر رہے ہوں، تو سب سے زیادہ ضرورت کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کی ہوتی ہے۔ چاول، روٹی، پاستا، پھل اور سبزیاں کاربوہائیڈریٹس یعنی نشاستہ دار غذائیں ہیں، لہذا ان کا کثرت سے استعمال کیا جائے۔ سخت مشقت سے 30یا60منٹ قبل ہاضمے دار گوشت کھائیں۔ ورزش کے دوران خون میں شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے، لہذا ورزش سے قبل کچھ میٹھا ضرور استعمال کریں۔ جسم کو آبیدہ ضرور رکھیں، کیوں کہ دوران ورزش جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے، لہذا ورزش سے ایک گھنٹہ قبل زیادہ مقدار (تقریباً 20اونس) میں پانی پیئں۔
دوران وزرش: بھاری کام یا سخت ورزش کے دوران ہر 15سے 30منٹ کے بعد تین سے چھ اونس پانی پیئں۔ گھنٹوں پر مشتمل ورزش کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں توانائی کی سطح برقرار رہے تو اس ضمن میں سپورٹس ڈرنکس بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ورزش کے بعد: بھاری مشقت یا ورزش کے فوری بعد نشاستہ سے بھرپور سنیکس استعمال کریں تاکہ پٹھوں میں گلائی کوجن (پٹھوں کا ضروری جزو) کی سطح بحال ہو سکے۔ ٹریننگ کے ایک گھنٹے بعد پروٹین سے بھرپور غذائیں سیر ہو کر کھائیں۔ جسمانی آبیدگی کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں، ورزش کے بعد پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔





Make money online
آن لائن پیسے کمانے کمانے کا آسان طریقہ
یہاں کلک کریں

No comments: