Thursday, August 14, 2014

پٹھوں میں اضافہ کرنے کے لئے مفید مشورے

پٹھوں میں اضافہ کرنے کے لئے مفید مشورے















 انسانی صحت و تندرستی کے لئے پٹھوں کی مضبوطی نہایت ضروری ہے۔ لیکن آج کل ہماری نوجوان نسل صحت کے ساتھ پٹھوں کی خوبصورتی پر بھی کافی توجہ دیتی ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو پٹھوں کی مضبوطی کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔

خوراک: پٹھوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے سب سے ضروری اور پہلی چیز خوراک ہے۔ کھانے پینے کی اشیاءپر چسپاں لیبل کو پڑھنے کی عادت ڈالیئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آپ نے کتنی کیلوریز حاصل کر لیں اور کتنی کی ضرورت باقی ہے۔ اس کے بعد ان اعداد و شمار میں(یعنی عام دنوں کی خوراک) 5 سو کیلوریز کا اضافہ کر لیں۔ اندازاً ایک اونس جسمانی وزن کے لئے ایک گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ورزشی مشین: روزانہ تقریباً 30 منٹ ورزشی مشین پر دوڑیں تاکہ ڈھیلے ہونے والے پٹھے سخت ہونا شروع ہو جائیں۔
ورزشی حالت میں وقفہ: دوران ورزش ایک ہی انداز کی مشق 20 بار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے بلکہ صرف 12 مشق تک محدود رہیں۔
وزن اٹھانا: جسم کے تمام حصوں کو بیک وقت استعمال میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ راڈ میں ڈمبل (وزنی پلیٹس) ڈال کر انہیں اٹھائیں۔
کھچاﺅ: پٹھوں کو کھچاﺅ والی حالت میں ورزش دیں، اس سے یہ مضبوط ہوں گے۔
خوراک کی باقاعدگی: کھانا باقاعدگی سے کھائیں اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ دن میں 6 بار وقفے وقفے سے کھانا کھایا جائے۔
ان کے علاوہ میز پر لیٹ کر یا کھڑے ہو کر ڈمبلوں سے بھرا راڈ اٹھانے کی مشق کریں۔ پروٹین سے بھرپور پھلوں یا سبزیوں کا شیک بنا کر پیئں۔ رات میں 8 گھنٹے ضرور نیند لیں۔ پٹھوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے بازار میں فوڈسپلیمنٹ بھی دستیاب ہوتے ہیِں، ضرورت پڑنے پر ان کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وہ کھانے جو مردوں کے لئے بالکل اچھے نہیں

وہ کھانے جو مردوں کے لئے بالکل اچھے نہیں

اگر آپ جنسی ضرورت میں کمی محسوس کررہے ہیں تو اس کی وجہ آپ کی خوراک بھی ہوسکتی ہے۔ بازار میں دستیاب تیار شدہ کھانوں سے خصوصاً خبردار رہنے کی ضرورت ہے، اگر آپ ازدواجی زندگی کو پرجوش رکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل غذاﺅں سے گریز کریں۔

1. پنیر
بازار میں دستیاب پنیر کو بنانے کیلئے اینٹی بائیوٹک اور ہارمون بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو جسم میں جنسی ہارمون کی پیداوار کو متاثر کرتے ہیں اور یوں جنسی اشتہا میں کمی واقع ہوجاتی ہے، بازاری پنیر سے پرہیز کریں۔
2. گیس والے مشروبات
جن میں مصنوعی میٹھا استعمال کیا جاتا ہے ذیا بیطس، موٹاپہ اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے جنسی کمزوری بھی پیدا ہوجاتی ہے۔
3 .مصنوعی میٹھا
بازار میں میٹھے کی مصنوعی اشکال بھی دستیاب ہوتی ہیں جن میں عام طور پر Aspartame پایا جاتا ہے جو ڈویامین ہارمون کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں جنسی خواہش کم ہوجاتی ہے۔ ان میٹھوں کی بجائے گڑ اور شہد کا استعمال کرنا مفید ہے۔
4. ڈبہ بند خوراک
اس میں سوڈیم کی زیادتی اور پوٹاشیم کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضاءکی طرف دوران خون کم ہوجاتا ہے اور جوش کم پڑجاتا ہے۔
5. آلو کے چپس
وہ چپس جنہیں استعمال شدہ تیل میں بنایا جائے صحت کیلئے مضر ہیں۔ ان میں موجود مضر صحت چکنائی جسم کے صفیات اور عضلات کو متاثر کرکے جوش و طاقت کو کم کردیتی ہے۔
6 .ایم ایس جی
ایم ایس جی ڈبہ بند خوراک کا ذائقہ دینے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یہ ذہنی تناﺅ اور دوران خون و دل کے مسائل پیدا کرکے اشتہا کم کردیتا ہے۔
7 .کافی
اس کا زیادہ استعمال ایڈرینل غدود کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجہ میں جنسی غدودوں کا فعل متاثر ہوتا ہے۔
8 .کھانے کا تیل
کھانوں میں استعمال ہونے والے تیل کے بارے یقینی بنائیں کہ وہ اچھی کوالٹی کا ہے اور اس کا استعمال کم از کم کریں کیونکہ ناقص کوالٹی کا تیل جنسی کمزوری اور خصوصاً خواتین میں حمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔


کشمش صحت کے لئے انتہائی مفید

کشمش صحت کے لئے انتہائی مفید

 خشک میوہ جات ہمیشہ سے طبع تفریح کا سبب ہیں کیوں کہ یہ سارا سال دستیاب اور انہیں پکانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ شام کے وقت خصوصاً جب کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرے تو خشک میوہ جات اس ضمن میں بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ میوہ جات میں شامل کشمش خشک کئے انگوروں سے حاصل کی جاتی ہے۔ کشمش اپنے اندر بے پناہ طبی فوائد رکھتی ہے، جن میں سے چند ایک کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے۔
توانائی: کشمش کے استعمال کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے، جب آپ جسمانی طور پر خود کو کمزور محسوس کریں، کیوں کہ کشمش توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ کشمش میں فروکٹوز اور گلوکوز جیسی شوگر ہوتی ہے، جو نہ صرف جسمانی توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے بلکہ غذا میں شامل مختلف نیوٹرنٹس کو جزو بدن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: کشمش کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کشمش کا ایک کپ جسم کی روزانہ ضرورت کا 8 فیصد کیلشیم پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
قوت باہ: کشمش میں موجود آینو ایسڈ ارگین نامی جزو قوت باہ میں اضافے کا باعث ہے۔ متعدد تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ارگین نطفے کی شرح میں اضافہ کا باعث ہے۔
اینٹی بیکٹیریل: کشمش اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی حامل ہوتی ہے، جو گھر پر کسی بھی انفیکشن کے علاج کا بہترین ذریعہ ہے۔
کولیسٹرول: ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ باقاعدگی سے کشمش استعمال کرتے ہیں، ان میں ایل ڈی ایل (مضر) کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔
کینسر: کشمش میں موجود پولی فونک جزو قدرتی اینٹی اوکسیڈینٹس ہے، جو کینسر کو بڑھنے نہیں دیتا۔
وزن میں کمی: ورزش کے ساتھ کشمش کا باقاعدہ استعمال وزن گھٹانے میں نہایت سود مند ہے، کیوں کہ یہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے، جو بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے۔
قبض کش: کشمش ریشوں سے بھرپور غذا ہے، جو خوراک کو زود ہضم بنا کر قبض نہیں ہونے دیتی۔
ان کے علاوہ کشمش دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ بنانے کے ساتھ خون میں اضافہ کا بھی باعث ہے۔ یہ سر کے بالوں اور جلد کے لئے بھی نہایت مفید تصور کی جاتی ہے۔

Wednesday, August 13, 2014

Harbel Docter hakeemanwar92m -- مشت زنی حصہ دوم


۴۔ جنسی لٹریچر کی بھرمار

مشت زنی کی ایک اور وجہ جنسی بے راہ روی کو فروغ دینے والے میڈیا تک آسان رسائی ہے۔ آج تقریباً ہر گھر میں ٹی وی، کیبل، انٹرنیٹ وغیرہ با آسانی دستیاب ہے۔ اس میڈیا پر بہت آسانی سے عریاں فلمیں، فحش تصاویر اور دیگر اخلاق باختہ مواد مل جاتا ہے۔ چنانچہ جب ایک نوجوان اپنے ارد گرد نظریں دوڑاتا ہے تو وہ خود کو چاروں طرف اس جنسی یلغار میں گھرا پاتا ہے۔ دوسری جانب اس کے اندرونی تقاضے بھی اسے گناہ کی جانب اکساتے ہیں۔ یہ سب صورت حال اسے مشت زنی کی جانب باآسانی لے جاتی ہے۔

اس کا علاج یہی ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی یا کیبلز کو کم سے کم وقت دیا جائے۔ نیز تنہائی میں ٹی وی یا کمپیوٹر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ۔ مزید یہ کہ ٹی وی اور کمپیوٹر کو کسی ایسی جگہ پر رکھا جائے جہاں لوگوں کا گذر ہو ۔ اس موضوع پر “فحش سائیٹس اور ہمارے نوجوان ” نامی تحریر سے بھی مدد 
لی جاسکتی ہے جس کا لنک نیچے ہے۔
۵۔ عشق و محبت میں گرفتاری
بلوغت کے فوراً بعد ہی ایک نوجوان اپنے ارد گرد ایک عشق گزیدہ ماحول میں آنکھیں کھولتا ہے۔ہر دوسرے ڈرامے، فلم یا ناول میں عشق و محبت کی داستانیں چل رہی ہوتی ہیں۔ چنانچہ وہ اس خیالی دنیا کو حقیقی سمجھ کر خود بھی قسمت آزمائی کرتا ہے۔ جب وہ اس میں کامیاب ہوجاتا ہے تو صنف مخالف سے اس کا اختلاط بڑھ جاتا ہے جو اسے مشت زنی کی جانب لے جاسکتا ہے۔
اس کا علاج یہ ہے کہ نوجوان ان ناولوں اور فلموں سے خود کو دور رکھتے ہوئے حقیقت پسندی پر مبنی لٹریچر پڑھے یا دیکھے۔ مثال کے طور سیرت نبوی یا صحابہ کا مطالعہ، شجاعت اور اخلاقی اچھائیوں پر مبنی ڈرامے وغیرہ۔ اس ضمن میں ” عشق اور نوجوان ” نامی تحریر سے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
۶۔ تنہائی اور بے کاری
عام طور پر نوجوانوں کے پاس فارغ اوقات زیادہ ہوتے ہیں اوراس فراغت میں تنہائی بھی میسر آجائے تو ذہن پر جنسی خیالات چھاجانے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔ چنانچہ نوجوانوں کو چاہئے کہ خود کو مصروف رکھیں، ورزش کریں، کھیل کود میں حصہ لیں اور مثبت سرگرمیوں میں خود کو ملوث کریں۔اچھی اور دینی ویب سائیٹس کا مطالعہ کریں اور ان سے راہ نمائی حاصل کریں۔
۷۔مخلوط تعلیمی نظام
مخلوط تعلیمی نظام کی بنا پر لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کے قریب رہنے کا موقع ملتا ہے۔ اس اختلاط کی بنا پر نگاہیں بے قابو ہوتیں اور خیالات برانگیختہ ہوتے رہتے ہیں۔ اسلام میں واضح ہدایت ہے کہ نگاہوں کو نیچی رکھو یعنی کسی کو شہوت کی نگاہ سے نہ دیکھو۔ چنانچہ پہلے تو اسی ہدایت پر عمل کیا جائے دوسرا یہ کہ کلاس لینے کے علاوہ کسی اور مقام پر صنف مخالف سے بے تکلفی نہ برتی جائے بلکہ اپنے ہم جنسوں ہی سے دوستی اور روابط رکھے جائیں۔
مشت زنی سے نجات کےلئے چند ہدایات
۱۔نگاہوں کی حفاظت کی جائے اور جونہی کوئی فحش منظر دیکھیں تو اس سے نظر ہٹالیں۔
۲۔ خیالات کو پاکیزہ رکھنے کی کوشش کی جائے اور کوئی فحش خیال آنے پر اللہ کا ذکر اور اسکی یاد شروع کردی جائے۔
۳۔نکاح میں عجلت کی جائے اور خود کو اپنی شریک حیات تک ہی محدود رکھا جائے۔ اگر نکاح کی استطاعت نہ ہو یا بیوی یا شوہرتک رسائی ممکن نہ ہو تو کثرت سے روزے رکھے جائیں۔
۴۔ غذا کو سادہ رکھا جائے تاکہ سفلی جذبات کم سے کم پیدا ہوں۔
۵۔ کسی گناہ کے سرزد ہونے کے بعد مایوس نہ ہوں بلکہ توبہ کرکے نئے سرے سے محنت میں لگ جائیں۔
۶۔ خود کو مصروف رکھیں اور زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیاں شروع کریں۔
۷۔ جذبات کو بھڑکانے والی فلم ، ڈرامہ، ناول، سائٹ یا رسائل و جرائد سے پرہیز کریں۔
۸۔ جسمانی مشقت کریں اور کسی کھیل کود یا جسمانی ورزش میں خود کو مصروف کریں۔